اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے’ - baba ram dev

یوگا گرو بابا رام دیونے کہا ہےکہ بھارت کی عوام ایک بار پھر نریندر مودی کو وزیر اعظم کے طور پرمنتخب کرنے کی خواہشمند ہیں۔

'مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے’

By

Published : Apr 2, 2019, 9:59 AM IST

بابا رام دیو نے اپنے بیان میں نریندر مودی کے حق میں بیان دے کر حزب اختلاف کی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نریندر مودی میں وہ ساری خصوصیات ہیں جو ایک وزیر اعظم میں ہونی چاہیے۔

بابا رام دیو نے نریندر مودی کو پاک اور مخلص قرار دیتے ہوے کہا کہ وہ چور نہیں ہے،بلکہ پوری دنیا اںکی اچھائی سے واقف ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنا کر چوکیدار چور ہے نامی ٹویٹ وائرل کیا تھا۔

بابا رام دیو نے مزید کہا کہ سیٹالائٹ لانچ، سرجیکل سٹرائک اور بالاکوٹ فضائی حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نریندر مودی عوام کی رہنمائی کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ بابا رام دیو کا بیان لوک سبھا انتخابات سے چند روز پہلے آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات 11 اپریل سے شروع ہونگے اور نتائج 23 مئی کو سامنے آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details