آندھراپردیش کے حلقے نرساراو پیٹ کے رکن پارلیمان رگھو راما راجو نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، اس لئے انھیں سینٹرل سیکوریٹی فراہم کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ مندر سے متصل اراضیات کی فروختگی کے مسئلہ پر وہ وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے مگر انھیں موقع نہیں ملا تب انھوں نے اپنی بات میڈیا کے سامنے رکھی، جس کے بعد سے ان پر حملے کی کوشش کی جارہی ہے۔