اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مودی حکومت کی پالیسی کورونا بحران کی ذمہ دار' - policy responsible for Corona crisis

کانگریس پارٹی میں واپسی کے بعد سینئر رہنما ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ پارٹی میں تنظیمی سطح پر انتخابات ہوتے رہے ہیں اور سی ڈبلیو سی کے اجلاس کے بعد تمام سوالات کے جواب مل گئے ہیں۔

government
government

By

Published : Aug 31, 2020, 5:56 PM IST

Updated : Aug 31, 2020, 7:35 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کا اعلان انتخابی کمیشن نے نہیں کیا ہے لیکن کووڈ وبا کے دوران انتخاب کرانے کے متعلق انتخابی کمیشن نے تیاری شروع کر دی ہے۔

'مودی حکومت کی پالیسی کورونا بحران کی ذمہ دار'

بی جے پی نے ریاست میں اپنی تیاریوں کو عملی جامہ پہنانا بھی شروع کر دیا ہے لیکن عظیم اتحاد میں اتحادی جماعتوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے، حالانکہ کانگریس سینئر رہنما ڈاکٹر شکیل احمد کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتیں اپنا کام کر رہی ہیں اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے علاوہ دیگر جماعتیں ساتھ ہیں، جن کے ساتھ آئندہ دنوں میں کانگریس پارٹی میٹنگ کر سیٹوں کی تقسیم اور دیگر امور پر بات کر لے گی۔

بہار میں یومیہ مزدوروں کے دیگر ریاستوں سے واپس لوٹنے اور بہار حکومت کی اس جانب عدم توجہی کو کانگریس پارٹی بہار چناؤ کے لئے ایک اہم موضوع مانتی ہے۔ کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ بہار میں کووڈ وبا اور بہار میں سیلاب کے دوران حکومت کی تیاریاں اور عوام سے حکومت کی عدم توجہی سے ریاست کی عوام نتیش کمار اور بی جے پی سے سخت ناراض ہے جس کا فائدہ کانگریس اتحاد کو ملے گا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ ہماری پارٹی بہار میں پوری طرح چناؤ کے لئے تیار ہے اور ہمیشہ ہی حزب اختلاف کی جماعتیں چناؤ کے لئے تیار رہتی ہیں لیکن ملک و بہار میں کورونا کے معاملات میں بے تحاشہ اضافہ درج کیا جا رہا ہے اور ایسی حالت میں انتخابات کرانا بہتر نہیں ہے اور اسی لئے سپریم کورٹ کے دروازے کو کھٹکھٹایا گیا تھا۔

سی ڈبلیو سی کی میٹنگ اور 23 رہنماؤں کے خطوط کے بعد شروع ہوئے تنازع کے متعلق شکیل احمد نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے، حالانکہ میٹنگ کے بعد پارٹی میں تنظیمی سطح پر چناؤ کے متعلق آواز اٹھنے لگی ہے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس میں ہمیشہ تنظیمی سطح پر چناؤ ہوتا رہا ہے۔

ملک میں کورونا کے معاملے میں اضافے کے متعلق کانگریس رہنما نے نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نمستے ٹرمپ کے باعث ملک میں تاخیر سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور وہ بھی کافی ہڑبڑی کے ساتھ نافذ کیا گیا، جس سے بہت لوگ پریشان ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سائنٹفک فکر کے بجائے ملک میں وزیر اعظم نے تالی، تھالی بجوائی، ٹارچ اور موبائل کی لائٹ روشن کرائی جبکہ ملک میں جانچ اور اسپتال کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت تھی۔

ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ صحت ریاستی حکومت کا معاملہ ہے لیکن مودی حکومت نے اسے اپنے ذمہ لے لیا اور ریاستی حکومتوں کو اعتماد میں بھی نہیں لیا۔

پیش خدمت ہے مکمل انٹر ویو۔۔۔

Last Updated : Aug 31, 2020, 7:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details