نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا کہ 'جن شہروں میں میرے بہت سے بھائی بہن روزی روٹی کماتے ہیں، کورونا کے خوف سے وہ لوگ وہاں سے جارہے ہیں، وہ جہاں جائیں گے لوگوں کے لیے یہ خطرہ ہوجائے گا اور آپ کے گاؤں اور کنبے کی مشکلوں میں اضافہ ہوجائے گا۔
وزیراعظم مودی نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا کہ 'میری سب سے اپیل ہے کہ آپ جس شہر میں ہیں، برائے مہربانی کچھ دن وہیں رہیئے، اس سے ہم سب اس بیماری کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں، ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹیشن پر بھیڑ کرکے ہم اپنی صحت کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔