اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مکل رائے سی بی آئی کے سامنے پیش ہوں گے - CBI summons Mukul Roy

مغربی بنگال میں بی جے پی کے رہنما مکل رائے ناردا اسٹنگ کیس میں ہفتے کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سامنے دوسرے نوٹس کے جواب میں پیش ہوں گے۔

CBI summons Mukul Roy

By

Published : Sep 28, 2019, 3:25 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 8:47 AM IST


ترنمول کانگریس میں نمبر دو کے لیڈر رہے مسٹر رائے ناردا اسٹنگ کیس میں 13 دیگر ملزمین کے ساتھ نامزد ہیں۔

ناردا کے چیف ایکزکیوٹیو میتھیو سیموئل نے یہ اسٹنگ آپریشن کیا تھا جس میں ایک لیڈر کو پیسہ کے بدلے کام کرانے کا یقین دلایا تھا۔

سی بی آئی نے اس سے پہلے انہیں جمعہ کی صبح گیارہ بجے نظام پیلیس میں پیش ہونے کا نوٹس دیا تھا۔ جس کے بعد مسٹر رائے نے سی بی آئی کے جانچ افسران کے سامنے پیش ہونے کے کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔

سی بی آئی نے جمعرات کو سینئر آئی پی ایس افسر ایس ایم ایچ مرزا کو گرفتار کیا تھا۔ اسٹنگ کے 2016 میں سامنے آنے کے بعد یہ پہلی گرفتاری ہے۔

خیال رہے کہ مسٹر رائے کو جمعہ کو آواز کے نمونے کی جانچ کے لیے بلایا گیا تھا۔ مقررہ وقت پر پیش نہیں ہونے پر ان کے نمائندہ نے نظام پیلیس میں سی بی آئی کے دفتر جاکر ایک خط سونپتے ہوئے درخواست کی کہ انہیں کچھ مزید وقت دیا جائے کیونکہ وہ پارٹی کے کام میں مصروف ہیں۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 8:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details