نریندر مودی نے حیدرآباد ہاؤس میں ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا، اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ہوئی۔
اس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کی چوٹی میٹنگ شروع ہوئی، اکیلے میں میٹنگ کے بعد مختصر تقریر میں مودی نے امریکی صدر کا رسمی انداز میں استقبال کرتے ہوئےکہا 'میں آپ کا اور امریکی وفد کا بھارت میں استقبال کرتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ آپ ان دنوں مصروف ہیں پھر بھی آپ نے یہاں آنے کے لیے وقت نکالا، اس کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔
اس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بھارت کے سفر کے تجربے پر پسندیدگی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ 'ان دو دنوں میں خصوصاً موٹیرا اسٹیڈیم میں منعقد پروگرام میرے لیے بہت احترام کی بات تھی، وہاں آئے لوگ شاید میرے مقابلے میں آپ کے لیے زیادہ ہوں گے، ایک لاکھ سے زائد لوگ وہاں موجود تھے۔