اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جامعہ کی خالی اسامیوں کو پُر کرنے کی نجمہ کی اپیل

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نئی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کی۔

Najma Akhtar mets prakash jaodekar

By

Published : Apr 16, 2019, 3:34 PM IST


ملاقات کے دوران خالی عہدوں کو پر کرنے کی اپیل کے ساتھ یونیورسٹی کی بہتر ترقی کے لیے تعاون اور حمایت کی درخواست کی ہے۔

پرو فیسر اختر نے پیر کی شام جاوڈیکر سے ملاقات کر کےیہ اپیل کی۔ وہ جامعہ کے 100 سال کی تاریخ میں وہاں کی پہلی خاتون چانسلر ہیں.

انہوں نے جمعہ کو وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالا تھا۔انہوں نے جاوڈیکر سے جامعہ کے مختلف پروجیکٹوں اور پروگراموں کے بارے میں بات چیت کی اور اس سے بہتر یونیورسٹی بنانے کے لیے وزارت سے تعاون کا مطالبہ کیا۔

فروغ انسانی وسائل کے وزیر نے قومی رینکنگ میں جامعہ کو 12 ویں رینکنگ ملنے پر خوشی ظاہر کی اور امید ظاہر کی کہ پروفیسر اختر کی قیادت میں یہ یونیورسٹی مزید ترقی کرے گی اور ریسرچ وتحقیق کے کاموں اور جدت کو فروغ ملے گا۔

پروفیسر اختر نے یونیورسٹی میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے ساتھ یہ بھی کہا کہ انہیں مختلف پروجیکٹوں کے لیے فنڈ بھی دیا جائے۔ مسٹر جاوڈیکر نے ان سے کہا کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی کا خاکہ تیارکر یں، انہیں وزارت بھرپور تعاون کرے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details