ناگالینڈ کے جنگلاتی ماحولیات اور قانون کے وزیر چوگشین مونگکوسُنگکُم چانگ کی پیر کو علیٰ الصباح کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔
وہ 77 برس کے تھے۔ ان کے اہل خانہ میں بیوی اَلیما، چھ بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا 'ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس سے متاثر مسٹر چانگ کو ٹائیفائیڈ کے شبہ پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا لیکن ٹیسٹ میں ان کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ناگا ہسپتال اتھارٹی کوہما (این ایچ اے کے) میں تقریباً 02.40 بجے انہوں نے آخری سانس لی'۔