اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مظفرپور شیلٹر ہوم کیس: ہائی کورٹ کا سی بی آئی سے جواب طلب - برجش ٹھاکر

دہلی ہائی کورٹ نے برجیش ٹھاکر کی طرف سے مظفرپور شیلٹر ہوم کیس میں جیل کی سزا کو چیلینج کرنے کی اپیل پر سی بی آئی سے جواب طلب کیا ہے۔

muzaffarpur shelter home case: hc asks cbi to reply to brajesh thakur's appeal
مظفر پور شیلٹر ہوم کیس: ہائی کورٹ کا سی بی آئی سے جواب طلب

By

Published : Jul 22, 2020, 2:47 PM IST

جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بنچ نے سی بی آئی کی اپیل پر نوٹس جاری کیا جس میں 20 جنوری کو مظفر پور شیلٹر ہوم کیس کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے فیصلے کو ایک طرف رکھنے اور 11 فروری کو سزا سنانے کا حکم جاری کرنے کی اپیل پر سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا اور اسے 25 اگست کو مزید سماعت کے لئے درج کیا ہے۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ اگلی تاریخ سے پہلے اسٹیٹ رپورٹ یا جواب سی بی آئی کے ذریعہ دائر کیا جائے۔

ہائی کورٹ نے ٹھاکر کی 32.20 لاکھ روپے جرمانے کی معطلی کی درخواست پر سی بی آئی سے جواب طلب کیا تھا جو ان پر ٹرائل کورٹ نے عائد کی۔

اطلاع کے مطابق ایک ٹرائل کورٹ نے ٹھاکر کو باقی زندگی تک سخت قید کی سزا سنائی تھی اور ان پر 32.20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ ٹھاکر کو شیلٹر ہوم میں متعدد لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

ٹھاکر ایک بار بہار پیپلز پارٹی (بی پی پی) کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات لڑ چکے تھے، جو کہ ناکام ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details