اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اردو ڈویولپمنٹ آرگنائزیشن کا یوم اردو پروگرام - اردو ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مظفر نگر

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں اردو ڈویولپمنٹ آرگنائزیشن مظفر نگر کے زیراہتمام سادات ہاسٹل میں اردو کانفرنس اور اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Muzaffarnagar  Urdu Conference and Honor Ceremony were held at Muzaffarnagar Sadat Hospital
مظفر نگر سادات ہاسٹل میں اردو کانفرنس اور اعزازی تقریب

By

Published : Dec 10, 2019, 10:44 AM IST

Updated : Dec 10, 2019, 3:21 PM IST

یہ ہر سال مشہور شاعر علامہ اقبال کی سالگرہ اور یوم اردو کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

رواں برس 9 نومبر کو سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس سے متعلق فیصلہ سنایا تھا جس کی وجہ سے یہ پروگرام 9 نومبر کی بجائے 9 دسمبر کو بنایا گیا۔

پروگرام میں اسکول کے بچوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، اس پروگرام کا عنوان اردو زبان اور رسم الخت کے تحفظ کے لئے تھا۔

ویڈیو : اردو ڈویولپمنٹ آرگنائزیشن کا یوم اردو پروگرام

اس پروگرام میں حافظ محمد عثمان (سابق انفارمیشن کمشنر اترپردیش)، ڈاکٹر مشتاق صدف (اسسٹنٹ پروفیسر اردو اکیڈمی اے ایم یو علی گڑھ)، عبدالماجد نظامی تشریف (ایڈیٹر ، ڈیلی ہندی نیوز دہلی) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مزید پڑھیں : نوبیل انعام یافتہ مسلمان تصاویر کے آئینے میں

پروگرام میں اردو کے بڑے ادیب اور مشہور افسانہ نگار منشی پریم چند کی زندگی پر ایک کتاب بھی شائع کی گئی۔

ضلع مظفر نگر کے ہائی اسکول انٹرمیڈیٹ اردو مضمون میں اعلی نشانات لانے پر انعامات سے بھی نوازا گیا، پروگرام میں اسکول کے بچوں کے ساتھ ساتھ معززین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Last Updated : Dec 10, 2019, 3:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details