اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مظفر نگر میں دیڑھ کروڑ کی منشیات ضبط

مدھیہ پردیش کے ضلع مظفر نگر میں پولیس نے ڈرگس مافیا کے خلاف کارروائی کے دور منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کی جس کی مالیت تقریباً دیڑھ کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے۔

مظفر نگر میں دیڑھ کروڑ کی منشیات ضبط
مظفر نگر میں دیڑھ کروڑ کی منشیات ضبط

By

Published : Dec 14, 2019, 2:43 AM IST

مظفر نگر پولیس نے ڈرگ مافیا کے خلاف زیرو ڈگرس مہم کے تحت مسلسل کارروائی کے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے دیڑھ کروڑ کے منشیات ضبط کی ہیں جن میں گولیاں اور انجکشن بھی شامل ہیں۔

گرفتار شدگان کی شناخت ساحل عرف شاہویز ، سشیل ، سببان ، فرمان کی حیثیت سے کی گئی ہے اس ملزم انوپ گرگ فرار بتایا جارہا ہے۔

مظفر نگر میں دیڑھ کروڑ کی منشیات ضبط

ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 4 دسمبر کو زیرو ڈرگس کمپین کے تحت پولیس سول لائن پولیس ، کرائم برانچ (سوات ٹیم) اور ڈرگس ڈیپارٹمنٹ ٹیم نے چار بین ریاستی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں منشیات اور انجیکشن برآمد ہوئے جن کی مارکیٹ مالیت تقریبا 1.5 ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔ یہاں سے ڈرگس ریاست کے متعدد اضلاع کے علاوہ ہریانہ ، پنجاب ، اتراکھنڈ وغیرہ کو بھی سپلائی کی جاتی ہے اور فروخت کنندہ یہ دوائیں مقررہ قیمت سے زیادہ دام پر فروخت کرتے ہیں اور بھاری منافع کماتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details