اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسلمان گائے کی قربانی سے پرہیز کریں: مولانا ندیم الوجدی

ملک بھر میں 12 اگست کو عید الاضحی منائی جائے گی۔ اس موقع پر دیوبند کے علماء نے ملک کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ گائے کی قربانی سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے برادران وطن کی عقیدت جڑی ہوئی ہے۔

مسلمان گائے کی قربانی سے پرہیز کریں: مولانا ندیم الوجدی

By

Published : Aug 9, 2019, 5:17 PM IST

ملک بھر میں 12 اگست کو عید الاضحی منائی جائے گی۔ اس موقع پر دیوبند کے علماء نے ملک کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ گائے کی قربانی سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے برادران وطن کی عقیدت جڑی ہوئی ہے۔

مسلمان گائے کی قربانی سے پرہیز کریں: مولانا ندیم الوجدی

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی عمل نہ کریں جس سے انتشار پیدا ہوتا ہو اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہوں۔ دار العلوم دیوبند اس سلسلہ میں پہلے ہی ایک فتوی جاری کرچکا ہے جس میں کہا گیا کہ مسلمان گائے کی قربانی نہ کریں اور قربانی کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ویڈیوز بالکل نہ بنائیں۔

مسلمان گائے کی قربانی سے پرہیز کریں: مولانا ندیم الوجدی
مسلمان گائے کی قربانی سے پرہیز کریں: مولانا ندیم الوجدی

اس سلسلہ میں معروف عالم دین مولانا ندیم الوجدی نے کہاکہ آئندہ کچھ روز بعد بقر عید ہے، اس لیے ہم ملک کے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جس عمل سے برادران وطن کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہوں ایسا کوئی عمل قطعی نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ مسلمان گائے کی قربانی ہرگز نہ کریں۔ ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند سے اس سلسلہ میں پہلے ہی فتویٰ جاری کیا جاچکا ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ مسلمان گائے کی قربانی نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ قربانی کے موقع پر صاف صفائی کاخاص خیال رکھا جائے اور قربانی کی ویڈیوز نہ بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details