سابق ریاستی وزیر آر روشن بیگ نے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا سے ملاقات کر کے ایک یادداشت پیش کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت اس متعلق اقدامات اٹھائے اور قربانی کے تہوار کے قریب مسلمانوں کو نام نہاد حقوق حیوانات تنظیموں سے ہراسانی نہ ہو۔
آر روشن بیگ نے وَیر اعلیٰ کو بتایا کہ بقرعید میں جانوروں کی قربانی کے تعلق سے جلد ہی تمام علماء کرام جمع ہوکر فیصلہ لیں گے اور ان کے فیصلے کے مطابق پوری مسلم قوم قربانی کرنے کے بارے میں پابندی کریگی۔ بقرعید کے اہتمام کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ یڈیورپا کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے آر. روشن بیگ نے مانگ کی کہ قربانی کے دوران جانوروں کو لانے لےجانے کے نام پر خودساختہ اداروں کی طرف سے روکاوٹیں کھڑی کرنا اور غیر قانونی طور پر پکڑ دھکڑ کرنے کے واقعات پر حکومت روک لگائے۔