اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار: روزے داروں نے انسانیت کی مثال پیش کی - کیمور

درجن بھر نوجوانوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا سے 30 کلو میٹر دور جا کر مزدوروں کو پانی کی بوتل کے ساتھ تربوز، خربوزہ، سموسے اور مٹھائیاں تقسیم کر کے انسانیت کی شاندار مثال پیش کی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : May 19, 2020, 11:03 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں شدید گرمی کے درمیان رمضان کے مبارک مہینے میں مسلم نوجوان باہر سے آنے والے مہاجرین کو پانی و کھانا کھلا رہے ہیں۔

ویڈیو

روزہ رکھ کر چلچلاتی دھوپ میں قومی شاہراہ پر اپنے گھروں کو لوٹ رہے مہاجر مزدروں کے لیے بے لوث خدمات کو انجام دے رہے نوجوانوں کا یہ سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔

کچھ لوگ ٹرکوں تو بعض چھوٹی گاڑیوں کے ذریعہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں، یہاں تک کہ بہت سارے لوگ پیدل ہی سینکڑوں میل چلنے کو مجبور ہیں۔

حکومت کی سطح پر سڑکوں کے کنارے پانی کا کوئی نظم نہیں ہے۔ ایسے میں ان پیاسے مزدوروں کے لیے یہ نوجوان کسی فرشتے سے کم نہیں ہیں۔

درجن بھر نوجوانوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا سے 30 کیلو میٹر دور جا کر مزدوروں کو پانی کی بوتل کے ساتھ تربوز، خربوزہ سموسے اور متھائیاں تقسیم کر کے انسانیت کی شاندار مثال پیش کی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details