اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسلم خاتون رکن پارلیمنٹ کورونا سے متاثر - corona virus

مہاراشٹر کی واحد مسلم خاتون رکن پارلیمنٹ فوزیہ خان کے کورونا وائرس انفکشن میں مبتلا ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ فوزیہ خان حال ہی میں این سی پی کی راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔

مسلم خاتون رکن پارلیمنٹ کورنا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا
مسلم خاتون رکن پارلیمنٹ کورنا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا

By

Published : Jul 22, 2020, 4:20 PM IST

Updated : Jul 22, 2020, 5:05 PM IST

رکن پارلیمنٹ کو فی الوقت ان کی نند کھیڈا روڈ، پربھنی میں واقع رہائش گاہ پر ہی قرنطنیہ میں رکھا گیا ہے۔

پربھنی کے ضلعی کلکٹر دیپک مگلیگر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔ انہوں نے این سی پی کے ایم پی کے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے جلد ہی کووڈ 19 ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے۔

واضح ہو کہ اس سے قبل ریاست کے تین وزرا جتیندر اوہاڑ، اشوک چوان اور دھننجے منڈے جو کووڈ 19 میں مبتلا پائے گئے تھے، اب شفایاب ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں ریاستی وزیر شنکر گداخ پاٹل کی اہلیہ کووڈ 19 مثبت پائے جانے کے بعد وزیر موصوف خود سے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

اس سے قبل ممبئی کے ضلعی سرپرست وزیر اسلم شیخ بھی کووڈ 19 پازیٹیو پائے گئے۔ کانگریس کے ایم ایل سی امر راجورکر جو وزیرِ عامہ اشوک چوان کے قریبی ساتھی ہیں، ان کو بھی کووڈ 19 انفیکشنن ہوا تھا۔ وہ ناندیڑ کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

Last Updated : Jul 22, 2020, 5:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details