اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک: گنیش کی مورتی بنانے والی مسلم خاتون

کرناٹک کے شہر ہبلی میں ایک مسلم خاتون اپنے ہاتھوں سے گنیش کا مجسمہ بنا رہی ہیں۔ ہندوؤں کے یہاں ان کی پوجا کی جاتی ہے اور پورے ملک میں گنیش کا بڑی ہی دھوم دھام کے ساتھ تہوار بھی منایا جاتا ہے۔

muslim woman making ganesh Idol in hubli
ہندووں کے گنیش کو بنانے والی مسلمان عورت

By

Published : May 28, 2020, 11:05 AM IST

  • مذہبی رواداری:

اگر کسی کو مذہبی رواداری اور کثرت میں وحدت کو دیکھنا ہے، وہ بھارت چلا آئے۔ دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں۔ جہاں ایک ہی مذہب کے ماننے والے رہتے ہیں۔ جہاں ایک ہی طرح کی عبادت کی جاتی ہے۔ جہاں ایک ہی رنگ، نسل اور زبان کے بولنے والے لوگ بستے ہیں۔ لیکن بھارت ان تمام ممالک سے یکسر مختلف ہے۔

ویڈیو
  • کثرت میں وحدت:

بھارت پوری دنیا میں کثرت میں وحدت کا اعلی نمونہ ہے۔ یہاں مختلف مذاہب، تہذیب اور رسوم و رواج کے ماننے والے نہ صرف رہتے ہیں، بلکہ ایک دورسرے کا تعاون بھی کرتے ہیں۔

یہ صرف دعوی نہیں، بلکہ حقیقت ہے۔ جس کے تازہ مثال کرناٹک شہر کی سمن ہاویری نامی مسلم خاتون ہیں۔

سمن ہاویری نامی ایک مسلمان خاتون گنیش کی مجسمہ سازی میں مصروف
  • مسلمان خاتون اپنے فن میں ماہر:

گنیش کا مجسمہ ہُبلی کے گوپناکپا کے رہائشی ارون یادو بنا رہے ہیں۔ جن کے ساتھ سمن ہاویری نامی ایک مسلم خاتون بھی گنیش کا مجسمہ بنانے میں مصروف ہیں۔ اس کاروبار کے مالک ارون یادو کا کہنا ہے کہ 'یہ مسلم خاتون اپنے فن میں ماہر ہیں'۔

  • دل لگا کر کام:

سمن ہاویری کچھ برسوں سے غربت کی شکار تھیں اور ملازمت کی تلاش میں تھیں۔ تب ارون نے انھیں نوکری دی۔ جس کے بعد سمن ہاویری نے بھی دل لگا کر کام کرنا شروع کیا۔

حکومت نے پی او پی (پلاسٹک) گنیش بتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کے بعد گنیش کا مجسمہ کاغذ اور مٹی کے گارے سے بنائے جارہے ہیں۔

  • عمدہ رول ماڈل:

خاتون نے بتایا ہے کہ کسی بھی طرح کا کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ وہ اپنے ہنر اور فن کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details