اس سلسلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ' بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں سینئیر وکیل ڈاکٹر راجیو دھون کی خدمات ناقابل فراموش اور لاثانی ہیں'۔
انہوں نے جس اخلاص، جرات و بیناکی، حوصلہ و استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ یہ مقدمہ لڑا، باوجود ایک طبقہ کی جانب سے ان کی شدید مخالفت بھی کی گئی، انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر اہانت آمیز مہم چلائی گئی لیکن اہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور ٹس سے مس نہیں ہوئے، مسلم پرسنلا لاء بورڈ پوری ملت اسلامیہ ہند اور ملک کے امن پسند اور انصاف پسند افراد کی ان خدمات جلیلہ کے لیے انتہائی ممنون و مشکور ہیں'۔