اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات میں مسلم اکثریتی علاقے حکومت کی عدم توجہی کا شکار - johapura

احمدآباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ان علاقوں کی سڑکیں مکمل طور پر خستہ حالی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سدف
سدف

By

Published : Aug 18, 2020, 9:01 PM IST

گجرات کا سرخیز علاقہ کا جہاں لاکھوں کی تعداد میں مسلم برادری کے لوگ آباد ہیں، لیکن یہ علاقہ ہمیشہ سے ہی حکومت کی عدم توجہی کا شکار رہا ہے۔

ویڈیو

احمدآباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ان علاقوں کی سڑکیں مکمل طور پر خستہ حالی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کانگریس کے اراکین اور سرخیز جوہاپورا کے مقامی کونسلر نے اس علاقے کا جائزہ لیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد یہاں کے روڈ کی تعمیر کر کے عوام کی پریشانیوں کو دور کیا جائے۔

اس تعلق سے سے مقامی کونسلر حاجی اسرار بیگ مرزا کا کہنا ہے کہ یہ سرخیز علاقے میں موجود فتح واڑی کینال کا علاقہ ہے جہاں تقریباً دو لاکھ سے زیادہ مسلم آباد ہے پانچ سو زیادہ سوسائٹی کے موجود ہیں لیکن یہاں کے روڈ خستہ حالی کا شکار ہیں یہ راستے ہر طرح سے ٹوٹے پھوٹے ہیں گاڑیاں چلانے میں لوگوں کو بہت زیادہ دشواریاں اٹھانی پڑتی ہیں تاہم ہر برس بارش کے موسم میں یہ روڈ پانی سے بھر جاتا ہے اور یہاں کے چاروں کونسلرز کانگریس کے ہیں شاید اسی وجہ سے یہاں پر حکومت اس علاقے پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

سماجی کارکن آصف خان پٹھان نے کہا کہ مسلم علاقہ ہونے کے وجہ سے یہاں پر حکومت لاپرواہی دکھا رہی ہے یہاں پر کانگریس کے ووٹر رہتے ہیں اس لئے دھیان نہیں دیا جاتا اور پانی بھرنے سے لوگوں کو متعدد بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

علاقے کی کاؤنسلر سہانہ منصوری کا کہنا ہے کہ بار بار درخواست کے باوجد روڈ کا تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جارہا ہے اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد سڑک کی تعمیر کر اس پریشانی کو دور کیا جائے لائٹ کا صحیح انتظام کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details