اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسلم طالبات کا پیغام ہولی منائیے، لیکن شور و غل کے بغیر

ریاست بہار کے شہر بھاگل پور میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہولی کا تہوار تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

muslim girls celebrate holi in bhagalpur
مسلم طالبات کا پیغام ہولی منائیے، لیکن شور و غل کے بغیر

By

Published : Mar 7, 2020, 8:19 PM IST

رنگوں سے ہر ایک کو لگاؤ ہوتا ہے، کوئی رنگ کسی کو پسند ہوتا ہے تو کوئی رنگ کسی کو، اور ہر فرقہ کے لوگ اس تہوار کو مانتے ہیں لیکن ہولی کے نام پر جو شورو غل کیا مچایا جاتا ہے،اس سے مزہ بدمزہ میں بدل جاتا ہے۔

مسلم طالبات کا پیغام ہولی منائیے، لیکن شور و غل کے بغیر

ہولی منانے والی لڑکیوں کا بھی ماننا ہے کہ ہولی ایک قومی تہوار ہےاسے مل جل کر منایا جانا چاہئے لیکن کچھ لوگ اس تہوار کو کیچڑ اور پانی والے رنگوں کا استعمال کرتے ہیں وہ کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں ہے۔

مسلم طالبات کا پیغام ہولی منائیے، لیکن شور و غل کے بغیر

ہولی کھیلنی والی ان مسلم طالبات کا ماننا ہےکہ ہولی کے موقع پر بجنے والے فحش بھوجپوری گیت اور بے ہنگم رقص سے سے یہ تہوہار بدمزہ ہوجاتا ہے۔

عام طور پر یہ خیال کیا جا تا ہے کہ عید اور ہولی ملک کا قومی تہوار ہے۔

جسے ہر فرقے کے لوگ بھائی آپس میں مل جل کر مناتے ہیں اور معاشرے کو اخوت کا پیغام دیتے ہیں۔ لیکن بھوجپوری کے فحش گیت بجانا عام بات ہے جس سے ہولی کی شائستگی کہیں کھو جاتی ہے۔

اس لحاظ سے ان مسلم طالبات کے پیغامات کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہولی کے نام پر ایک دوسرے سے پیار بڑھے نہ کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار نفرت کے بیج بونے کا سبب بنے۔ تو ہولی منائیے لیکن شائستگی کے ساتھ ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details