اردو

urdu

By

Published : Oct 24, 2020, 4:12 PM IST

ETV Bharat / bharat

مسلم ایجوکیشن اینڈ پرموشن سوسائٹی طلبا کو اقلیتی اسکالرشپ دلانے میں پیش پیش

بھوپال کی تنظیم مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی 2007 سے مسلم طبقات کو حکومت کی جانب سے ملنے والی اسکالرشپس کا فائدہ پہنچا رہی ہے- مسلم ایجوکیشن اینڈ پرموشن سوسائٹی طویل عرصے سے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری کے ساتھ انہیں خود بھی اسکالرشپ دیتی ہے۔

sdf
sdf

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی تنظیم مسلم ایجوکیشن اینڈ پرموشن سوسائٹی 2007 اقلیتوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والی اسکالرشپ پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔

ویڈیو

دراصل حکومت کی جانب سے ہر برس تعلیم کے لیے اسکالرشپ کا انتظام ہوتا ہے- اس اسکالر شپ میں اقلیتی طبقہ بھی شامل ہے ، لیکن اسکالر شپ سے متعلق تفصیلی معلومات نہ ہونے کے سبب مسلم طبقے کے بچے اسکالر شپ سے محروم رہ جاتے ہیں۔

ان سب حالات کو دیکھتے ہوئے مسلم ایجوکیشن اینڈ پرموشن سوسائٹی نے مسلمانوں کو اس جانب بیدار کیا اور خود اس کی ذمہ داری لیتے ہوئے حکومت سے ملنے والی اسکالرشپ فام اور تمام طرح کی فارملیٹی مکمل کر کے انہیں اسکالر شپ مہیا کرانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

طالبات نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ 'اس سے قبل ہمیں اسکالرشپ کا فارم بھرنے سے لے کر جمع کرنے تک پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا- اور اب آن لائن جمع کرنے میں جو پریشانی ہوتی تھی وہ وہ مسلم ایجوکیشن اینڈ پرموشن سوسائٹی کی وجہ سے ختم ہوگئی ہے - اور ہم ہر برس اسکالر شپ حاصل کر رہے ہیں'۔

مسلم ایجوکیشن اینڈ پرموشن سوسائٹی طویل عرصے سے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری کے ساتھ انہیں خود بھی اسکالرشپ دیتی ہے، تاکہ مسلم بچے تعلیمی میدان میں آگے آ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details