اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی الیکشن: مسلم علاقوں میں پولنگ بوتھز پر قطاریں - شاہین باغ کی خبریں

دیگر انتخابات کے مقابلہ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جب بڑی تعداد میں لوگ ووٹ دینے گھر سے باہر نکلے ہیں، دہلی کے 5 بڑے مسلم اکثریتی اسمبلی حلقوں اوکھلا، مٹیا محل، سیلم پور، مصطفی آباد اور بلی ماران میں رائے دہندگان بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے گھر سے باہر نکلے ہیں۔

دہلی انتخابات میں مسلم علاقوں میں زبردست رائے دیہی
دہلی انتخابات میں مسلم علاقوں میں زبردست رائے دیہی

By

Published : Feb 8, 2020, 12:50 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:14 PM IST

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 'ایسا برسوں بعد ہورہا ہے جب مسلم اکثریتی علاقوں میں رائے دیہی کے لیے بھاری تعداد میں ووٹرز نظر آرہے ہیں۔'

دہلی انتخابات میں مسلم علاقوں میں زبردست رائے دیہی

شاہین باغ میں جہاں شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ جاری ہے، یہاں صبح سے دوپہر تک لمبی قطار دیکھنے کو ملی۔ شاہین باغ پولنگ اسٹیشن میں صبح سے دوپہر تک رائے دہندوں کی زبردست تعداد نظر آئی ہے۔

ایسا سمجھا جارہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری مظاہروں کا اثر ہے جو یہاں بڑی تعداد میں رائے دہندے نظر آرہے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details