اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مراد آباد قتل معاملہ: انصاف کے لیے کلکٹریٹ پر دھرنا

اشوک چودھری کی اہلیہ نیتو چودھری کا کہنا ہے کہ انصاف کا مطالبہ کرنے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ اگر انہیں جیل بھیجا جاتا ہے تو وہ جیل جانے کے لیے تیار ہیں۔

sfd
fds

By

Published : Oct 13, 2020, 4:10 AM IST

ریاست اتر پردیش کے مراد آباد تھانہ پاکبڑا میں تقریبا ڈھائی ماہ قبل لاوارث لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ اس لاش کی پہچان 48 سالہ آئی ٹی آئی ٹیچر اشوک چودھری کے طور پر ہوئی تھی۔

ویڈیو

تھانہ پاک بڑا میں نامعلوم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لیکن آج تک اشوک چودھری قتل معاملے کا خلاصہ نہ ہونے کے سبب اشوک چودھری کے خاندان کے لوگ انصاف کی فریاد لگاتے آرہے ہیں۔

مرادآباد کے ضلع کلکٹریٹ پر اشوک چودھری کے خاندان کے لوگ قتل سے متعلق انصاف کے لیے دھرنے پر بیٹھ گئے۔

اشوک چودھری کے بھائی ہری اوم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پولس پر الزام لگایا کہ پولس اس معاملے کا خلاصہ نہ کر ملزموں کو چھپانے کا کام کر رہی ہے اور وہ جب بھی تھانے جاتے ہیں پولس ان کے ساتھ بد سلوکی کرتی ہے۔

اشوک چودھری کی اہلیہ نیتو چودھری کا کہنا ہے کہ انصاف کا مطالبہ کرنے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ اگر انہیں جیل بھیجا جاتا ہے تو وہ جیل جانے کے لیے تیار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details