اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اہل خانہ نے آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کردیا - کچرے کی طرح لاش کو ہٹایا گیا

آندھراپردیش کے سریکا کولم ضلع میں لاش کی بے حرمتی کرنے والے بلدیہ کے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

اہل خانہ نے آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کردیا
اہل خانہ نے آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کردیا

By

Published : Jun 27, 2020, 2:19 PM IST

کورونا وائرس کے خوف سے انسانیت دم توڑ رہی ہے۔

افراد خاندان اور رشتہ دار مہلوک کی آخری رسومات ادا کرنےسے ڈر رہے ہیں۔ اس طرح کے ایک انسانیت سوز واقعہ میں ایک 70سالہ شخص کی موت پر اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے اس کے گھر والے اور رشتہ دار ارتھی جلوس لے جا رہے تھے کہ اس دوران ہسپتال سے اطلاع ملی کہ مرنے والا کورونا وائرس سے متاثر تھا جس پر ارتھی جلوس میں موجود اس کے گھر والے لاش کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

یہ واقعہ آندھراپردیش کے سریکاکولم ضلع کے پالاسا بلدیہ میں جمعہ کے روز پیش آیا ۔سڑک پر نعش کو رکھ کر چلے جانے کی اطلاع سن کر عہدیداروں نے بلدیہ کے عملہ کو آخری رسومات ادا کرنے کی ہدایت دی اور بلدیہ کا عملہ جے سی بی گاڑی کے ذریعہ نعش کو کچرے کی طرح سڑک سے ہٹا کر شمشان گھاٹ منتقل کیا۔

بلدیہ کے عملہ کی اس حرکت کا ویڈیو کافی وائرل ہوگیا جس کے بعد وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے کچرے کی طرح نعش کو ہٹانے کے اقدام کا سخت نوٹ لیتے ہوئے بلدیہ کے کمشنر اور دیگر ملازمین کو معطل کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details