اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ممبئی: الیکٹرک میٹر میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دو گرفتار

لائٹ کا بل کم آئے اس لئے میٹر میں ہی چھیڑ چھاڑ کر کے اس میں ریموٹ نصب کر دیا گیا، اس کی جانکاری جیسے ہی ممبئی کرائم برانچ کو ہوئی وہ فرضی گراہک بن کر ان کے پاس پہنچ گئے اور دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

لیکٹرک میٹر میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دو گرفتار
لیکٹرک میٹر میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دو گرفتار

By

Published : Jan 25, 2020, 9:36 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:00 AM IST

ممبئی کرائم برانچ نے اندریش کمار اور ارشاد صدیقی نامی دو افراد کو بجلی کے الیکٹرانک میٹر میں غیر قانونی طور سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

یہ دونوں افراد لائٹ بل کم کرنے کے لیے میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرتے تھے جس کی وجہ سے زیادی استعمال کے باوجود بھی میٹر کی یونٹ کم ہو جاتی تھی اور میٹر کا بل بہت کم آتا تھا۔

لیکن اس کی اطلاع جیسے ہی ممبئی کرائم برانچ کو ہوئی انہوں نے تفتیش جاری کر دی اور فرضی گراہک بن کر ملزمین کے پاس پہنچ گئے۔

تفتیش میں پتہ چلا کہ اس میٹر کے اندر ایک ایسا سرکٹ نصب کیا جاتا تھا جسے بیرونی طور پر ایک ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے اور یہی ریموٹ میٹر کی یونٹ کو کنٹرول کرتا تھا اور اس دوران بجلی کتنی بھی استعمال کی جائے بجلی بل غیر معمولی طور پر کم ہی آتا تھا۔

لیکٹرک میٹر میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دو گرفتار

کرائم برانچ نے ان کے پاس سے ایسے کئی ریموٹ بھی برآمد کیے ہیں اور ساتھ ہی نصب شدہ سرکٹ والے میٹر بھی ضبط کیے ہیں۔

ملزمین ایک میٹر میں سرکٹ نصب کرنے کے عوض اپنے گراہک سے دس ہزار روپے وصولا کرتے تھے۔

حیرانی کی بعد یہ ہے کہ اسکی جانکاری بجلی محکمہ کو بھی نہیں تھی، فلحال کرائم برانچ اس بات کی تفتیش کررہی ہے کہ ممبئی جیسے شہر میں اس غیر قانونی کام میں اور کون کون سے لوگ شامل ہیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 10:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details