اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ممبئی: تاریخی مسجد کو بچانے کے لیے دستخط مہم کا آغاز - ممبئی کے پکھوڑیاں اسٹریٹ میں واقع حاجی اسماعیل مسافر خانہ مسجد

ممبئی کے پکھوڑیاں اسٹریٹ میں واقع حاجی اسماعیل مسافر خانہ مسجد کے تعلق سے ممبئی ہائی کورٹ نے یہ حکم جاری کیا ہے کہ یہ مسجد وقف کی ملکیت نہیں ہے۔

تاریخی مسجد کو بچانے کے لیے دستخط مہم کا آغاز
تاریخی مسجد کو بچانے کے لیے دستخط مہم کا آغاز

By

Published : Dec 17, 2019, 12:03 AM IST

ممبئی ہائی کورٹ کے حکمنامے کے مطابق یہ مسجد وقف کی ملکیت نہیں ہے کیونکہ یہ ایک پریئر ہال تھا، حالانکہ اس مسجد میں گزشتہ دیڑھ سو برس سے علاقے کے مسلمان نماز ادا کرتے چلے آرہے ہیں۔

لیکن اس مسجد پر ہائی کورٹ کا حکمنامہ جاری ہونے کے بعد علاقے کے ذمہ دار افراد نے اس مسجد کو بچانے کے لیے دستخط مہم شروع کی ہے۔

تاریخی مسجد کو بچانے کے لیے دستخط مہم کا آغاز

دراصل ایس بی یو ٹی مذکورہ علاقے کو از سر نو تعمیر رہی ہے اور اس تعمیراتی کام پر یہ مسجد اور یہاں کے دوکانداروں کے آڑے آنے کی بات بتائی جارہی ہے۔

یہ معاملہ مہاراشٹر وقف ٹریبونل میں زیر سماعت تھا جس پر اُنہوں نے یہ کہہ دیا کہ یہ مسجد کی جگہ وقف کی ملکیت نہیں ہیں جس کے بعد یہ معاملہ ممبئی ہائی کورٹ میں زیر سماعت تھا اب ہائی کورٹ نے اس معاملے میں مسجد کو پریئر ہال کہہ کر کر عرضی خارج کر دی ہے۔

حاجی اسماعیل مسافر خانہ مسجد کے پاس جہاں یہ دستخط مہم جاری ہے وہاں کے حالات کا ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ شاہد انصاری نے جائرہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details