اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میٹرو کارشیڈ تنازع کے حل کے لیے سامنے آئے شرد پوار - حزب اختلاف کے رہنما دیویندر فڈنویس

شرد پوار نے اس ضمن میں وزیراعظم نریندر مودی سے ذاتی طور پر ملاقات کر کے معاملے کا حل نکالے جانے کا اشارہ دیا ہے۔

میٹرو کار شیڈ تنازع کے حل کے لیے سامنے آئے شرد پوار
میٹرو کار شیڈ تنازع کے حل کے لیے سامنے آئے شرد پوار

By

Published : Dec 21, 2020, 1:49 PM IST

صنعتی شہر اور ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں مضافات کے کانجور مارگ علاقے میں میٹرو لائن 3 اور4 کی تعمیر کے لیے جاری تنازع نے آج اس وقت نیا موڑ لے لیا جب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے مرکزی حکومت اور مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے مابین تجویز کردہ قطعہ اراضی کی ملکیت کے حوالے سے تنازعہ کے ابتدائی حل کے لیے عملی اقدامات کا فیصلہ کیا۔

شرد پوار نے اس ضمن میں وزیراعظم نریندر مودی سے ذاتی طور پر ملاقات کر کے معاملے کا حل نکالے جانے کا اشارہ دیا ہے۔

سابق مرکزی وزیر نے گزشتہ روز اس تعلق سے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور حزب اختلاف کے رہنما دیویندر فڈنویس سے علحیدہ علحیدہ ملاقاتیں کر کے اور طویل گفتگو کرنے کے بعد انھیں یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کو وزیر اعظم نریندر مودی کے روبرو پیش کریں گے، تاکہ اس مسلئہ کا کوئی مناسب حل تلاش کیا جاسکے۔

انہوں دویندر فڈ نویس سے کہا کہ وزیر اعظم سے اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کی جاے گی جس کے سبب ممبئی میں جاری میٹرو پروجیکٹس مقررہ وقت پر مکمل ہوسکے اور اس میں تاخیر نہ ہو۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلی ٹھاکرے اور فڈنویس دونوں نے شردپوار کو اس معاملے میں وزیر اعظم کی جانب سے مداخلت کیے جانے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

این سی پی کے قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے اس کی تصدیق کرتے ہوے کہا کہ 'پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے اس معاملے کے حل کے لیے وزیر اعظم سے بات چیت کرنے پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے، نیز وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا مؤقف ہے کہ ممبئی کے بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی میں سیاست یا راہ میں حائل رکاوٹیں نہیں آنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ممبئ کی ترقی کے خواہ ہے اس معاملے میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details