کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈینز کے درمیان موہالی کے آئی ایس بندرا کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے 12 ویں سیزن کا 9 واں میچ کھیلا گیا۔
اس میچ میں روہت شرما پر سست اوور رفتار کی وجہ سے آئی پی ایل کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگا ہے۔
ممبئی انڈینز کو اس سیزن تین میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس ہار کے ساتھ ممبئی پوائنٹ ٹیبل میں چھٹے مقام پر پہنچ گئی ہے۔.
میچ کی دوسری اننگز میں سست اوور رفتار کی وجہ سے آئی پی ایل کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں کپتان روہت کو بڑا جھٹکا لگا ہے ،اگرچہ تین بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز کو اس سیزن میں آئی پی ایل کی ضابطہ اخلاق کی پہلی بار خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔
اس کی وجہ روہت شرما پابندی سے بچ گئے اور ان پر 12 لاکھ کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔
پنجاب کے خلاف ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رن بنائے تھے اس کے جواب میں میزبان ٹیم نے 18.4 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر ہی ہدف حاصل کر لیا۔