ایک عہدیدار نے بتایا کہ سینئر پولیس انسپکٹر شالنی شرما کا جمعرات کے روز تبادلہ کیا گیا، ایک ویڈیو سامنے آنے کے ایک دن بعد جس میں انہوں نے مزدوروں کے معاملے پر سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی سے بحث کی ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا شرما جو وسطی ممبئی کے ناگپاڑا پولیس اسٹیشن سے منسلک تھیں، شام کے وقت انہیں نواحی علاقہ چیمبر منتقل کردیا گیا۔