اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ضرورت مندوں کی مدد کر کے عید منانے کی اپیل - مدثر پٹیل اقلیتی سیل کے نائب صدر

کورونا وائرس بحران کے درمیان عید الفطر بھی قریب تر ہے۔ عید کی خوشیاں دوبالا ہونے کے بجائے کم ہو گئی ہیں، آنے والی عید ضرورت مند اور محتاج افراد کی مدد کر کے منانے کی اپیل کی گئی ہے۔

ضرورت مندوں کی مدد کر کے عید منانے کی اپیل
ضرورت مندوں کی مدد کر کے عید منانے کی اپیل

By

Published : May 18, 2020, 10:31 AM IST

ممبئی میں کانگریس اقلیتی سیل کے نائب صدر مدثر پٹیل نے لوگوں سے عارضی طور پر عید منانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ضرورت مند افراد کی مدد کر کے عید منائیں۔

ممبئی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مسلم کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ عارضی طور پر عید منائیں اور کورونا وائرس کے بحران کے دوران محتاج افراد کی مدد کریں اور کورونا وائرس سے دوچار افراد کی مدد کریں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ماہ مضان ایثاروقربانی کا مہینہ ہے، ہمیں لوگوں کی مدد کر کے عید منانا چاہئے جو لوگ عید کی خوشیوں پر پیسہ خرچ کرتے ہیں انہیں اب ان پیسوں کو لوگوں کی مدد پر خرچ کرنا چاہیے'۔

کورونا بحران کے دوران انہوں نے اب تک قریب سات ہزار راشن کٹز لوگوں کے درمیان تقسیم کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details