نقوی نے بتایا کہ ریاستوں کے مختلف وقف بورڈز کے تحت ملک بھر میں 7 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ مساجد،درگاہیں، امام باڑے، عید گاہیں اور دیگر مذہبی ادارے آتے ہیں۔
رمضان المبارک میں سماجی فاصلے پر عمل کریں: نقوی - indian government
اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کورونا کے قہر کو دیکھتے ہوئے ممکنہ طور پر 24 اپریل سے شروع ہونے والے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران بھارتی مسلمانوں سے لاک ڈاؤن کی ہدایات اور سماجی فاصلے پر پوری ایمانداری سے عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں پر ہی عبادت کرنے کی درخواست کی۔
رمضان المبارک میں سماجی فاصلے پر عمل کریں: نقوی
واضح رہے کہ کورونا کے قہر کے سبب سعودی عرب سمیت بیشتر مسلم ممالک نے رمضان پر مذہبی مقامات پر عبادت، افطار وغیرہ پر روک لگا دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف مذہبی رہنماؤں، سماجی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں، ریاستی وقف بورڈ کے حکام،عہدیداروں سے بات کرنے کے بعد ان سے اپیل کی ہے، کہ مذہبی، سماجی تنظیم اور مذہبی رہنما اس بات کو یقینی بنائیں کہ رمضان کے مہینے میں مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کی جگہ لوگ اپنے اپنے گھروں پر رمضان المبارک کے مذہبی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔