دراصل 2014 کے ایک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان کا بیل بونڈ خارج ہو گیا تھا۔
اسی سلسلے میں عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔
عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد مکیش سہنی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ نریندر مودی کے دور میں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے نوٹ بندی کرکے سوا لاکھ کروڑ روپے کا اسکینڈل کیا ہے، یہ دنیا جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار کے انتخاب عوام اور این ڈی اے کے درمیان لڑا جا رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، عوام اس بار انہیں سبق سکھائے گی۔
وہیں متھلانچل میں سیٹ اور ٹکٹ تقسیم میں علی اشرف فاطمی اور کیرتی آزاد کو درکنار کرنے کے سوال پر کہا 'ہماری لڑائی کسی ایک شخص کو انتخاب میں فتح دلانا مقصد نہیں ہے، سروے اور عوام کے ایگزٹ پول کے بعد ٹکٹ تقسیم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بات ٹکٹ کٹنے کے بعد کیرتی آزاد اور علی اشرف فاطمی سے ہوئی ہے وہ اتحاد کے بڑے رہنما ہیں'۔