مکیش امبانی نے ہوا کے بدلتے رخ کو بھانپ لیا ہے؟ - کانگریس صدر راہل گاندھی
ملک کے سب سے امیر کاروباری مکیش امبانی نے ساؤتھ ممبئی پارلیمانی حلقے سے کانگریس کے امیدوار ملند دیوڑا کی تعریف کر کے سیاسی گلیارے میں ہلچل مچادی ہے۔
جب کانگریس صدر راہل گاندھی رفائل ڈیل میں مکیش کے بھائی انل امبانی کو گھیر رہے ہیں مکیش امبانی نے کانگریس کے امیدوار ملند کی تعریف کی ہے۔
ان کے اس قدم کی سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ کوئی ان کو کہ رہاہے کہ امبانی نے ہوا کے بدلتے رخ کو بھانپ لیا ہے اور دونوں طرف دوستی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
کانگریسی امید وار ملند نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کیا،جس میں مکیش امبانی ان کی تعریف کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں کوٹک مہیندرا بینک کے ایم ڈی اور سی ای او اودے کوٹک بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں،' ملند ساؤتھ ممبئی سے پالیمانی سیٹ کی 10 سال سے قیادت کر رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ملند کو ساؤتھ ممبئی کے سماجی، معاشی اور ثقافتی ایکو سسٹم کی گہری سمجھ ہے۔
عام انتخاب سے قبل ان کے اس بیان کا الگ۔الگ انداز میں معنی نکالے جا رہے ہیں۔