ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے نجی نیوز چینل اور اینکر کی پر زور مذمت کی ہے۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا غریب نواز کا دربار وہ دربار ہے جہاں دنیا بھر کے تمام مذاہب کے لوگ حاضری دیتے ہیں اور ان سے عقیدت رکھتے ہیں۔
مالیگاؤں : نیوز چینل اور اینکر کی پُر زور مذمت - news 18
نجی نیوز چینل اور اس کے اینکر نے سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی علیہ الرحمہ کی شان میں نازیبا کلمات اور گستاخی کی جس کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا۔
مالیگاؤں : نیوز 18 اور اینکر امیش دیوگن کی پُر زور مذمت
ایسی ہستی کے بارے میں نازیبا کلمات کہنا ملک میں بدامنی اور انتشار کا سبب بن سکتا ہے.مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اس اینکر اور نیوز چینل پر مرکزی سرکاری اور ریاستی سرکاری نے قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Last Updated : Jun 17, 2020, 7:00 PM IST