بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی سبکدوشی کا اعلان کیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی مسلسل 16 برس تک بھارت کے لئے کھیلتے رہے ہیں۔ دھونی کی پیدائش رانچی میں 7 جولائی 1981 کو ہوئی۔
مہیندر سنگھ دھونی، وہ نام جس نے کرکٹ کی دنیا میں بھارت کے ہر خواب کو پورا کیا۔ انہوں نے امید دی کہ ہم ہر میچ جیتیں گے۔ خواہ کپتانی ہو یا ان کا کھیل۔ دھونی ہر جگہ پرفیکٹ ہیں۔ اسی لئے کہا جاتا تھا کہ انہونی کو ہونی کر دے اس کا نام دھونی ہے ، لیکن آج ایسا نہیں ہے دھونی ٹیم انڈیا سے باہر ہوگئے ہیں۔
گزشتہ 15 برس قبل دھونی نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری اسکور کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں اپنی دھاک جمائی۔ دھونی پاکستان کے خلاف تیسرے نمبر پر آئے اور 123 گیندوں میں 148 رنز بنائے۔ بھارت نے یہ میچ آسانی سے جیت لیا۔ اس کے بعد دھونی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
ویسے اگر دھونی کچھ بھی کرتے تو وہ مشہور اور کامیاب بھی ہوتے، لیکن دھونی کی زندگی میں نمبر ایک اہم کردار رہا ہے۔ نمبر کے بارے میں بات کریں تو دھونی کا لکی نمر 7 ہے۔
دھونی 7 نمبر کی جرسی پہن کر کرکٹ کے میدان میں کھیلتے ہیں۔ ان کی زیادہ تر گاڑیوں کا نمبر 7 ہی ہے۔ اسی کے ساتھ وہ میدان میں 7 ویں پوزیشن پر اترتے تھے، لیکن گنگولی کا دیا 3 نمبر دھونی کے لئے کچھ زیادہ خاص تھا۔ نمبر 3 نے دھونی کو ہیرو بنایا تو، اس 3 نمبر کے لیے بھارت ورلڈ کپ ہار گیا۔
سنہ 2011 میں ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان ایم ایس دھونی ہفتے کے روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس کا اعلان کیا۔ انھوں نے لکھا ہے کہ 'آپ کی محبت اور تعاون کے لئے بہت بہت شکریہ'۔