پڈوچری کے وزیر اعلی وی نارائن سوامی نے کہا کہ مرکز کی طرف سے 14 اپریل کے بعد اگر لاک ڈاؤن جاری رکھا گیا تو پڈوچری حکومت لاک ڈاؤن کا نفاذ جاری رکھے گی۔
مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچری کو اگر جغرافیائی لحاظ سے دیکھا جائے تو تمل ناڈو کی سرحد پڈوچری کے ساتھ ملتی ہے اور تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، اس لیے پڈوچری میں بھی لاک ڈاؤن پر آئندہ دنوں میں عمل کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلی وی نرائن سوامی نے کہا 'ہم سمجھتے ہیں کہ پڈوچری کی عوام کی زندگی کی حفاظت ہمارے لیے اہم ہے۔ اس لیے اگر مرکز کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیا گیا تو ہم علاقہ میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کرنے میں نہیں کترائیں گے'۔