نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے ڈاکٹروں سے بیماروں کو لئے سستی 'جنیرک 'دوائیں لکھنے کی درخواست کی ہے۔
مسٹر نائیڈو غریب طبقے کے پانچ ہزار بچوں کی دل کی سرجری پوری ہونے کے موقع پر ہارٹ کیور اے لٹل ہارٹ فاونڈیشن میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔
نائب صدر نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ پوری دنیا میں ہونے والی دل کی بیماری کے تقریبا چالیس فیصد معاملات بھارت کے ہیں۔ بھارت میں موت کی ایک تہائی سے زیادہ وجہ دل کی بیماری ہے۔