اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سمترا خان کی بنگال بی جے پی کے صدر سے ملاقات

رکن پارلیمان سمترا خان گلہ شکوہ کو درکنار کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے ملاقات کی.

رکن پارلیمان سمترا خان کی بنگال بی جے پی کے صدر سے ملاقات
رکن پارلیمان سمترا خان کی بنگال بی جے پی کے صدر سے ملاقات

By

Published : Oct 27, 2020, 3:40 PM IST

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش اور رکن پارلیمان سمتراخان کے درمیان جاری تنازعہ ختم ہونے کا امکان روشن ہو گیا ہے.

بانکوڑہ ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان تمام قیاس آرائی کو ختم کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کی رہائش گاہ پر پہنچے.

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور رکن پارلیمان سمترا خان کے درمیان گھنٹوں تک بات چیت ہوئی.

بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ رکن پارلیمان سمتراخان تہوار کے موقع پر نیک خواہشات اور مبارکباد دینے کے لئے گھر آئے تھے.

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران سیاست پر زیادہ بات چیت نہیں ہوئی ہے. لیکن مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا.

بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ تبازعہ یا اتخلاف کی گنجائش نہیں ہے ے. پارٹی کے تمام لوگ متحد ہیں. اس موضوع پر زیادہ بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے.

دوسری طرف رکن پارلیمان سمترا خان نے ملاقات کے بعد کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے. کوئی تنازعہ نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ دلیپ دا کئی موضوع پر تبادلہ خیال ہوا لیکن اس پر زیادہ بات چیت نہیں کی جا سکتی ہے.

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک پارٹی کے ممبر ہیں.ہمیں پارٹی کے لئے کام کرنا ہے.

ضلع کمیٹی کو تحلیل کرنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ دلیپ گھوش صدر ہیں انہیں جو سمجھ میں آیا انہوں نے کیا.

واضح رہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور رکن پارلیمان سمترا خان کے درمیان بانکوڑہ ضلع کمیٹی تحلیل کرنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا.

اس کے بعد رکن پارلیمان سمتراخان ریاستی بی جے پی یوتھ مورچہ کے صدر کے عہدے سے استعفی دینے پر غور کر رہے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details