جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ہیمنت گپتا کی بنچ نے دو دن تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد جمعرات کو یہ حکم جاری کیا۔ دیر شام تک سماعت کرنے کے بعد بنچ نے کچھ وقت کا وقفہ لیا۔ تقریباً چھ بجے عدالت نے حکم صادر کرتے ہوئے جمعہ کی شام پانچ بجے تک مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت کو فلور ٹیسٹ کا حکم دیا ۔
وہیں مدھیہ پردیش اسمبلی اسپیکر نے کانگریس کے تمام سولہ باغی اراکین اسمبلی کا استعفی بھی منظور کر لیا ہے۔ اب دیکھنا دلچسپ یہ ہوگا کہ کیا کمل ناتھ آج اپنی حکومت بچا پائیں گے یا پھر ایک بار پھر مدھیہ پردیش میں کمل کھل گے۔