اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کنور دانش کی سبحان علی کی تلاش کے لئے سرکار سے مدد کی اپیل - وزارت دفاع میں انجینئر کے عہدے پر تعینات سبحان علی

بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے دراس ندی میں جپسی گرنے کے بعد لیہہ میں تعینات لاپتہ انڈین انجینئرنگ سروس (آئی ای ایس) کے افسر سبحان علی کی تلاش کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

file photo
فائل فوٹو

By

Published : Jul 9, 2020, 10:50 PM IST

دانش علی نے ٹویٹر کے ذریعہ سبحان علی کو تلاش کرنے کی سرکار سے اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک درجی کا بیٹا سبحان علی جو غریبی کو شکست دے کر بارڈر روڈز آرگنائزیشن ( بی آر او) میں بطور آئی ای ایس افسر تعینات تھا۔ وہ کارگل۔ لیہہ میں کوارنٹین کیمپ کی نگرانی کررہے تھے۔

ان کی گاڑی دراس ندی میں گرنے کی خبرآئی اور وہ تب سے غائب ہیں۔ میری بھارتی حکومت سے اپیل ہے کہ سبحان علی کو تلاش کیا جائے۔

انہوں نے اس سلسلے میں سبحان کے بھائی کی طرف سے وزیردفاع کو لکھے گئے خط کو ٹویٹر پر شیئر کیا۔ وزیر دفاع کو لکھے گئے خط میں سبحان کے بھائی شعبان علی نے کہا کہ اب تک بی آر او، کارگل ضلع انتظامیہ اور ان کے ذریعہ محدود وسائل کے ساتھ کی گئی کوشش ناکام رہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے اس سلسلے میں فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے تلاشی مہم کو تیز کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ وزارت دفاع میں انجینئر کے عہدے پر تعینات سبحان علی کی کار گزشتہ مہینے لداخ میں ڈیوٹی سے واپسی کے دوران ان کی جپسی کھائی میں گرگئی تھی اور تب سے وہ لاپتہ ہیں۔

فوج نے فوراً ریسکیو مہم شروع کی، لیکن سبحان علی کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سبحان علی کے والد رمضان علی درجی ہیں اور گاؤں کے پاس ایک چھوٹی سی دکان میں سلائی کا کام کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details