اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی لیڈر پرہلاد لودھی کی سزا پر فی الحال روک - پرہلاد لودھی فوجداری کیس

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایک افسر کے ساتھ مارپیٹ سے متعلق فوجداری مقدمے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر پرہلاد لودھی کو بھوپال کی خصوصی عدالت کے ذریعہ سنائی گئی دو سال کی سزا پر آج روک لگا دی۔

بی جے پی لیڈر پرہلاد لودھی، فائل فوٹو۔

By

Published : Nov 7, 2019, 11:10 PM IST


ریاستی ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے جج وی پی ایس چوہان نے پوئی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی پرہلاد لودھی کی دو برس کی سزا پر اگلے دو مہینہ کے لیے روک لگا دی ہے۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت دو مہینہ بعد سات جنوری طے کی گئی ہے۔

عدالت نے حکم میں لکھا ہے کہ عرضی گزار پرہلاد لودھی کی سزا پر روک کے حق میں مضبوط بنیاد لگتی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سزا اور جرمانہ 31 اکتوبر کو سنایا گیا اور انہوں نے چار نومبر کو اپیل لگائی۔ اسمبلی اسپیکر نے بہت ہی جلدی دکھاتے ہوئے دو نومبر کو درخواست گزار کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق ہدایت جاری کردی۔ ساتھ ہی سیٹ کو بھی خالی اعلان کردیا۔ ان حالات میں سزا پر روک بہت ضروری ہے، کیونکہ درخواست گزار ریاستی اسمبلی کا رکن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details