شہریت ترمیمی قانون 'این آر سی' اور 'این پی آر' کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، جس میں رمیش پرجاپت نامی شخص کمیونسٹ پارٹی کا کارکن بتایا جا رہا ہے اور وہ احتجاج میں شامل ہوتا تھا۔
سی اے اے کے خلاف آگ لگانے والی شخص کی موت - سی اے اے کے خلاف احتجاج میں ایک موت
ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کررہے ایک شخص کی موت ہو گئی، ہلاک ہونے والے شخص کے پاس سے ایک تحریر برآمد ہوئی ہے، جس میں عوام سے شہریت ترمیمی قانون 'این آر سی' اور 'این آر پی' کے خلاف آواز بلند کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔
شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ایک شخص نے خود کو لگائی آگ
رمیش پرجا پت نے دو روز قبل اپنے آپ کو آگ لگا لی تھی جس سے شدید زخمی ہوگیا تھا، علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی اس کی موت بعد سے ہی احتجاجی مطاہرین میں زبردست غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
رمیش کی ہلاکت کے بعد مظاہرین نے دو منٹ تک خاموش رہ کے اسے خراج عقیدت پیش کیا، حالانکہ پولیس نے مدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:18 AM IST