اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعلی کمل ناتھ مستعفیٰ - کمل ناتھ کا استعفے

وزیراعلی کمل ناتھ نے اپنے عہدے سے استعفے دے دیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے گورنر کو اپنا استعفی دینے جارہے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ اپنے عہدے سے مستعفی
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ اپنے عہدے سے مستعفی

By

Published : Mar 20, 2020, 12:49 PM IST

Updated : Mar 20, 2020, 1:18 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی پر متعدد الزامات عائد کیے

وزیراعلی کمل ناتھ مستعفیٰ

وزیراعلی کمل ناتھ نے ریاست کے گورنر سے ملاقات کرنے کے لیے ایک بجے کا وقت مانگا ہے، پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنی حکومت کے 15 ماہ کا رپورٹ کارڈ پیش کیا اور بی جے پی پر متعد الزامات عائد کیے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام نے بی جے پی کو 15 برس کا وقت دیا اور ہمیں 15 ماہ کا، جب سے ہماری حکومت تشکیل دی گئی اس وقت سے ہی بی جے پی نے ان کے خلاف سازش شروع کر دی تھی۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا وہ وہ ایک بجے گورنر سے ملاقات کر کے انہیں اپنا استعفی سونپیں گے۔

کمل ناتھ کی پریس کانفرنس کے اہم نکات

  • اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت میں کروڑوں روپیے خرچ کیے گئے
  • ہم نے ریاست کی تعمیر وترقی کا نیا نقشہ کھینچا ہے
  • کانگریس کی حکومت تشکیل دیے جانے کے بعد سے ہی سازش شروع ہوگئی تھں
  • بی جے پی ہماری حکومت کو معزول کرنے کی سازش کرتی رہی
  • 15 ماہ میں ہماری حکومت نے ریاست کو ملاوٹ سے پاک کرنے کا کام کیا
  • بی جے پی نے جمہوری اصولوں کا قتل کیا ہے
  • ہماری حکومت نے ریاست کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا کام کیا
  • بی جے پی کے 15 برس کے دوراقتدار میں مافیاؤں کا دور دورہ تھا۔
  • ہمارے 22 اراکین اسمبلی کو یرغمال بنایا
  • ہماری حکومت نے ریاست کے دو لاکھ کسانوں کا قرض معاف کیا
  • ریاست کی عوام کا بھروسہ ہمارے ساتھ ہے
  • ہماری 15 ماہ کی حکومت میں عوام نے محسوس کیا ہوگا کہ اچھی حکومت کیا ہوتی ہے
  • 15 ماہ کے دوران ہم پر ایک بھی بدعنوانی کے الزامات نہیں ہیں
  • نو مارچ کو بی جے پی ہمارے 16 اراکین اسمبلی کو لے گئی
  • آج کے بعد کل آتا ہے، کل کے بعد پرسوں آتا ہے۔
  • ریاست کی عوام بی جے پی کو کبھی معاف نہیں کرے گی

ریاست میں قریب ایک ماہ سے جاری سیاسی تعطل کا آخرکار ختم ہونے کے قریب ہے

Last Updated : Mar 20, 2020, 1:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details