اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی نے ملک میں سبھی طبقوں کے فلاح کے لیے کام کیے: شیوراج - وزیراعظم نریندرمودی

چوہان نے سلسلے وار ٹویٹ میں مودی کی حکمت عملی کی ستائش کرتے ہوئے لکھا ہے '2001 میں بھج میں آئے زلزلے اور اب 2020 میں کووڈ 19 کے چیلنج کا سامنا جس طرح سے نریندرمودی جی نے کیا، اس سے ملک اور دنیا حیرت میں ہے۔'

مودی نے ملک میں سبھی طبقوں کے فلاح کے لیے کام کیے :شیوراج
مودی نے ملک میں سبھی طبقوں کے فلاح کے لیے کام کیے :شیوراج

By

Published : Oct 7, 2020, 2:53 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران نہ صرف چیلنجز پر جیت حاصل کی، بلکہ انہیں موقع میں تبدیل کرنے کا انوکھا کام کیا ہے۔

چوہان نے سلسلے وار ٹویٹ میں مودی کی حکمت عملی کی ستائش کرتے ہوئے لکھا ہے '2001 میں بھج میں آئے زلزلے اور اب 2020 میں کووڈ 19 کے چیلنج کا سامنا جس طرح سے نریندرمودی جی نے کیا، اس سے ملک اور دنیا حیرت میں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: بحران کے وقت آر اے ایف امید کی پہلی کرن: نائیڈو

چوہان نے لکھا ہے 'ریاست یا ملک کے سربراہ کے طورپر جو انہوں نے کیا اور کررہے ہیں، وہ ملک کے ہر عوام کو قومی کی تعمیر میں تعاون کےلیے تحریک دیتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی جی نے ملک کے ہر طبقے کے فلاح کےلیے بہترین کوشش کی۔

انہوں نے کسانوں کے فلاح و بہبود کےلیے آبپاشی، کھاد بیج اور پیداوار کی فروخت کا مکمل انتظام کیا۔ 24 گھنٹے بجلی اور گاؤں گاؤں سڑک کی تعمیر کرکے سب کی ترقی کا عزم پورا کیا۔'

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کے سیاست میں آئے بیس برس مکمل ہو چکے ہیں، اسی ضمن میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سمیت سبھی انہیں اس بیس برس کی تکمیل کے لیے مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details