جیتو پٹواری نے کہا ہے کہ 'ان سب کے پیچھے شیوراج سنگھ چوہان کا ہاتھ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے سے جڑی متعدد ویڈیوز اور آڈیوز اب وائرل ہیں ان کے کردار کو ظاہر ہے حالانکہ اب مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
'بی جے پی جمہوریت کا قتل کرنا چاہتی' - پٹواری کا بیان
مدھیہ پردیش حکومت میں وزیر جیتو پٹواری نے ریاست کے سیاسی بحران کے لیے سابق وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے انہیں ماسٹر مائند بتایا ہے۔
بی جے پی جمہوریت کا قتل کرنا چاہتی ہے: جیتو پٹواری
جیتو پتواری نے بی جے پی پر جمہوریت کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ 'وہ جمہوریت کا قتل کرنا چاہتی ہے، مودی جی ایک مختلف قسم کی سیاست کے بارے میں بات کرتے ہیں، یہی وہ سیاست ہے جو وہ کرنا چاہتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'اراکین پارلیمنٹ کو50 تا 60 کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی، ہمارے کچھ اراکین پارلیمنٹ بنگلورو میں ہیں، لیکن وہ ہمارے ساتھ ہیں'۔