اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ماؤنٹ ایورسٹ کی نئی اونچائی 8848.86 میٹر - ماؤنٹ ایورسٹ کی نئی اونچائی 8848.86 میٹر

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی کا پرانا ریکارڈ اب ٹوٹ چکا ہے۔اب اس کی اونچائی بڑھ کر 8 ہزار 848 میٹر سے بڑھ کر 8848.86 ہوگئی ہے۔

ماؤنٹ ایورسٹ کی نئی اونچائی 8848.86 میٹر
ماؤنٹ ایورسٹ کی نئی اونچائی 8848.86 میٹر

By

Published : Dec 8, 2020, 6:25 PM IST

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی کا پرانا ریکارڈ اب ٹوٹ چکا ہے۔ نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ کمار گیوالی نے کہا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی نئی اونچائی 8848.86 میٹر ہے۔

انہوں نے کہا ، ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی میں 0.86 سینٹی میٹر اضافہ ہوا ہے۔

ماؤنٹ ایورسٹ کی نئی اونچائی 8848.86 میٹر

سنہ 2015 میں آئے خطرناک زلزے کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی کو لے کر کئی طرح کے سوال اٹھائے تھے۔اسی کے پیش نظر نیپال حکومت اس چوٹی کا دوبارہ سروے کرانا چاہتی تھی۔اسے دیکھتے ہوئے نیپال حکومت نے پہاڑ کی بلندی کو دوبارہ ماپنے کے لئے نیپالی عہدیداروں اور ماہرین کو تعینات کیا۔

اس کے ساتھ ہی نیپال نے چین کے ساتھ مل کر ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کو دوبارہ سے ماپنے کا فیصلہ کیا۔

سنہ 2019 میں چینی صدر شی جن پنگ کے نیپال کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر دنیا کی لمبی چوٹی کی اونچائی ماپنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details