اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جامعہ ملیہ واقعے پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج - مولانا آزاد یونیورسٹی کی خبریں

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر پولیس کے ظلم کے خلاف پر زور احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر طلباء نے پولیس اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

جامعہ ملیہ واقعے پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج
جامعہ ملیہ واقعے پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج

By

Published : Dec 16, 2019, 2:02 AM IST

Updated : Dec 16, 2019, 2:56 AM IST

طلباء نے پولیس پر جامعہ میں امن و امان میں جان بوجھ کر خلل پیدا کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ خاموشی احتجاج کو منظم سازش کے تحت پر تشدد بنایا گیا۔

طلباء خاطی پولیس افسروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے تھے اور انصاف ملنے تک انہوں نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

جامعہ ملیہ واقعے پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج

احتجاج کے موقع پر یونیورسٹی کے قریب پولیس کے دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ تاہم پولیس کیمپس کے باہر سے ہی سارے معاملے کی نگرانی کر رہی ہے۔

پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ طلباء کا احتجاج یونورسٹی کے احاطے کے اندر پر امن طریقے سے جاری ہے اب تک کسی طرح کی قانون شکنی کی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور حالات قابو میں ہیں۔ یونیورسٹی میں طلباء کے امتحانات جاری ہیں لیکن جامعہ کے واقعے کے بعد آج ہونے والے امتحان کو منسوخ کر دیا گیا۔

Last Updated : Dec 16, 2019, 2:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details