ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ایک لاکھ 60 ہزار کا انعامی موسٹ وانٹڈ مفرور جیتو سونی گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔
صوبے میں ہنی ٹریپ کا سب سے بڑا واقعہ پیش آیا تھا جس کے خلاصہ کے بعد جیتو سونی کے خلاف 56 معاملے درج کیے گئے۔

اس کے ساتھ ہی تقریبا 40 معاملے اس کے خاندان پر بھی درج ہوئے تھے۔ جس کے بعد جیتو سونی اپنے خاندان کے ساتھ مفرور ہو گیا تھا۔
اندور پولیس نے مفرور کو پکڑنے کے لیے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ سات ماہ سے مفرور جیتو سونی کو اندور کرائم برانچ نے گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی ہری نارائن چار مشرا نے جیتو سونی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے