ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے 256 مریضوں کی موت ہوچکی ہے جن میں بیشتر اموات مہاراشٹر اور کیرالہ میں ہوئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھٹنوں میں مہاراشٹر میں کووڈ 19 سے 58 جبکہ کیرالہ میں 30 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 20036 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 86 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
اس کے ساتھ ہی 23181 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 98.83 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح 96.08 فیصد ہے۔
فعال کیسز کی تعداد 3402 سے گھٹ کر 2.54 لاکھ رہ گئی اور شرح 2.47 فیصد ہوگئی۔
اس عرصے میں 256 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 148994 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست .............. ایکٹیو کیسز ...... شفایاب ....... ہلاکتیں
انڈمان نکوبار --- 57 ------- 4826 ------ 62
آندھرا پردیش ----------- 3262 ----- 871916--7108
اروناچل پردیش ---- 99 -------- 16564 --- 56
آسام --------------- 3256 ------ 211910 --- 1045
بہار -------------- 4870 -------- 245476 --- 1397
چنڈی گڑھ ------------ 386 ---------- 19045 ---- 317
چھتیس گڑھ ---------- 11435 ------- 264769 ----- 3371
دادر نگر حویلی دمن دیو ----------- 11 ---------- 3365 -------- 2
دہلی ---------------- 5511 -------- 609322 ----- 10536
گوا ------------------ 939 --------- 49388 ------ 739
گجرات --------------- 9839 -------- 230893 ---- 4306
ہریانہ ------------- 3567 --------- 255853 ----- 2905
ہماچل پردیش ------- 2615 --------- 51728 ------ 934
جموں وکشمیر -------- 3009 --------- 116079 ----- 1883