اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا سے 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد ہلاک

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 5258 مریض شفایاب ہوئے اور 589 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے۔

corona
corona

By

Published : Dec 14, 2020, 2:41 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں اس جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے مجموعی تعداد تقریباً 94 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے اس کی شرح 3.57 فیصد رہ گئی۔

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27،071 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی 98.84 لاکھ ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 30،695 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 93.88 لاکھ ہوگئی اوریہ شرح بڑھ کر 94.98 فیصد ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران فعال کیسز کی تعداد 3960 سے گھٹ کر 3.52 لاکھ رہ گئی۔

بھارت میں کورونا سے 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد ہلاک

ملک میں کورونا سے مزید 336 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 355 ہوگئی، جس سے اموات کی شرح ملک میں اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 5258 مریض شفایاب ہوئے اور 589 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 59،588 اور مرنے والوں کی تعداد 2623 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 6.07 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

جان لیوا ا ور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘سے بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 564 سے بڑھ کر 75،202 ہو گئی۔ اسی عرصے کے دوران 70 مریضوں کی ہلاکت سے مجموعی تعداد بڑھ کر 48،209 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ریاست بھر میں 17.57 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 588 سے گھٹ کر 16،785 رہ گئی۔ اسی عرصے کے دوران 33 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10،014 ہوگئی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں 5.80 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کی ہے۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 885 سے گھٹ کر 17،428 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11،944 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.72 لاکھ سے زیادہ مریضوں شفایابی حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details