اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں نو دن میں کورونا کے ایک کروڑ سے زائد نمونوں کا ٹسٹ - 13 لاکھ 41 ہزار 535 نمونوں کا ٹسٹ

ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق '25 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 13 لاکھ 41 ہزار 535 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا اور مجموعی تعداد 7 کروڑ 2 لاکھ 69 ہزار 975 ہوگئی۔'

ملک میں نو دن میں کورونا کے ایک کروڑ سے زائد نمونوں کا ٹسٹ
ملک میں نو دن میں کورونا کے ایک کروڑ سے زائد نمونوں کا ٹسٹ

By

Published : Sep 26, 2020, 1:44 PM IST

ملک میں کورونا نمونوں کی جانچ کی رفتار میں تیزی لائے جانے سے گذشتہ نو دنوں میں عالمی وبا کووڈ 19 کے ایک کروڑ ٹسٹ سے تجاوز کر گئی ہے، 25 ستمبر کو ٹسٹ مجموعی تعداد سات کروڑ کو عبور کرچکی ہے۔

ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق '25 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 13 لاکھ 41 ہزار 535 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا اور مجموعی تعداد 7 کروڑ 2 لاکھ 69 ہزار 975 ہوگئی۔'

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 23 ستمبر کو ہی ملک کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں- مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، اتر پردیش، تمل ناڈو، دہلی اور پنجاب کے وزرائے اعلی سے ورچوول میٹنگ کی تھی اور جان لیوا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'بھارت میں اسلاموفوبیا کو سرکاری سطح پر فروغ'

وہیں 6 اپریل تک کورونا ٹسٹ کی کل تعداد صرف دس ہزار تھی۔ اس کے بعد جیسے ہی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا، نمونوں کی جانچ میں بھی تیزی آئی۔ 7 جولائی کو نمونوں کی جانچ کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی اور اس کے بعد اس میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 17 ستمبر کو چھ کروڑ کے اعداد و شمار کو پار کرلیا اور اب نو دن میں سات کروڑ کو عبور کر گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details